شاہد ندیم : لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر تعینات افسران و ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت پاور ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں تین سال قبل 4700 افسران و ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا، تاہم نجکاری کمیشن کی وجہ سے انہیں ریگولر نہ کیا جا سکا، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی ہونے والوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت پاور ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلےمیں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کمپنیوں میں سب کمیٹی برائے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مستقل ہونے والوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
جبکہ جن کو تاحال مستقل نہیں کیا جا سکا انکا ریکارڈ بھی 25 ستمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ریکارڈ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائے گی۔