(راؤ دلشاد حسین) لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اولڈ نقی آرکیڈ اور شاہنواز بلڈنگ پرغیرقانونی تعمیرات مسمار نہیں کی جاسکیں جس سے مال روڈ کی اصل حالت میں بحالی کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے متعدد عمارتیں واگزار کرالی ہیں جبکہ اولڈنقی آرکیڈ بلڈنگ اور شاہنواز بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہیں۔ ان بلڈنگز کے سامنے دی شاپی کے بڑے سائن بورڈز آویزاں کرکے بالائی منزلوں پرغیر قانونی تعمیرات میں اضافہ کیا گیا جس نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
ہال روڑ اور ریگل چوک سے بڑے سائن بورڈز تو ہٹا دیئے گئے ہیں لیکن اولڈ شاہنواز بلڈنگ پر سائن بورڈ بدستور قائم رہنے اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار نہ کرنے سے مال روڈ کی اصل حالت میں بحالی کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔