ولید اقبال این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں ہاتھ ملتے رہ گئے

16 Sep, 2018 | 01:03 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں ناکام،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان  ٹکٹ لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال این اے 131 کے ضمنی الیکشن سے آوٹ ہو گئے، کبھی امکان تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو این اے 131کا ٹکٹ نہ ملا تو وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خالی ہو نے والی سیٹ کےمضبوط امیدوار ہو ں گے، مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،انہوں نے سینیٹ  کی نشست کے لئے کاغذات جمع نہ کروائے، کاغذات جمع نہ کرانے کی بنا پر وہ سینیٹ کی نشست سے بھی محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے این اے 131 سے کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔

 واضح رہے کہ سینیٹ میں چوہدری سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد اُنکی نشست خالی ہو چکی ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131سے تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھی  ہو ئی تھی ، مہم کے دوران انہوں نے وائس پریزیڈنٹ یوتھ مسلم لیگ (ق)سلیم شاکر سے ملاقات کی جنہوں نے ضمنی انتخاب میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں