بیگم کلثوم نواز  کی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی: سہیل ضیا بٹ

16 Sep, 2018 | 11:00 AM

M .SAJID .KHAN

عمر اسلم :معروف سیاسی شخصیت سہیل ضیا بٹ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کے کئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل ضیا بٹ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کےانتقال پر امریکہ میں دعائیہ تقریب کااہتمام کروایاگیا ، جس میں خواجہ نوید سمیت دیگر موجود تھے،سہیل ضیا بٹ کاکہناتھا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھی جنہوں نے آمریت کےدور میں جابر سلطان کے سامنے سچ کی آواز بلندکی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں،مرحومہ کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں