جاتی امراء میں فضا سوگوار، بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ہو گی

16 Sep, 2018 | 09:41 AM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی، سیکورٹی انتظامات کو مزید بڑھا دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اؤل بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہو گی، رسم قل بعد از نماز عصر تا مغرب ادا کی جائے گی جس کے لیے وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے،جاتی امراء میں اس وقت مریم نواز کیپٹن(ر) صفدر اور نواز شریف مو جو د ہیں، غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں، جاتی امراء کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز اور ان کے شوہر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا ، نواز شریف کے پیرول کا وقت آج شام چار بجے ختم ہو جا ئے گا، تینوں  کا پیرول کا وقت ختم ہو نے پر اڈلہ جیل منتقل کیا جا ئے گا ، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پہلے 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا گیا  تھاجس کے بعد پیرول کی مدت میں توسیع کی گئی۔

مزیدخبریں