رمیش سنگھ اروڑہ کی لاہور چیمبر کی انٹرفیتھ ہارمونی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو 

16 Oct, 2024 | 11:55 PM

Waseem Azmet

اسوہ فاطمہ:صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ  بدھ کے روز  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  گئے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے چیمبر میں    پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آن انٹر فیتھ ہارمنی کے اجلاس میں انسانی حقوق اور اقتصادی ترقی پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین اور نائب صدرایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز ، کنوینئر کمیٹی سلیم شاکر، ڈائریکٹر ریجنل سیکرٹری رابعہ ڈار ، ایف پی سی سی آئی ممبران نے شرکت کی۔  ذکی اعجاز نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ویژن 2030 پر روشنی ڈالی اور دیگر تجاویز پیش کیں۔

ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیکر جانا ہے۔ چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر فیتھ پر اسٹینڈنگ کمیٹی بنی ۔بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ہی دنیا بھر میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

 صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چیمبرز میں انٹر فیتھ کمیٹی بننا لائق تحسین اقدام ہے۔

مزیدخبریں