سٹی 42: اسلام آباد پولیس نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز فلیٹ پر چھاپہ مارا۔بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے
پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ میں رہائش پذیر افراد سے پوچھ گچھ کی ،سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ موجود تھے ،
ساجد ترین قائم مقام صدر بی این پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس سردار اختر مینگل کے اپارٹمنٹ میں آئی جہاں میں اس وقت مقیم ہوں، پولیس نے کہا ہمارے پاس اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹس آئی ہیں، میں نے پولیس سے کہا کہ ان انٹیلی جنس والوں کو بتاؤ کہ وہ آکر مجھ سے بات کرے ،ایسے ہتھکنڈوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں یہاں اس لئے ہوں کہ آئینی عدالتی پیکج کے لیے ووٹنگ کے دوران پارٹی سینیٹرز کسی دباؤ میں نہ آئیں، سردار اختر مینگل نے مجھے اور اپنے دو سینیٹرز کو پارٹی کا موقف برقرار رکھنے کے لئے ہدایات دی ہوئی ہیں،