یونیورسٹی کے ٹیچرز اور نا ن ٹیچنگ سٹاف نے تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیا

16 Oct, 2024 | 11:38 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کیمپسز (عبد الحق و گلشن) کی انجمن اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین نے تدریسی و دفتری امور کی معطلی اور بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکرٹری روشن علی، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے جنرل سیکرٹری شیخ کاشف رفعت اور انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال کیمپس کے صدر عدنان اختر  نے بتایا ہے کہ جیونیورسٹی کے وائس چانسلر  کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ماہ جولائی میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ 

انھوں نے کہا جب کہ ہم اساتذہ و ملازمین پہلے ہی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار ہیں۔ ایسی صورت حال میں اس طرح کے احکامات جاری کرنا ملازمین کے ساتھ  نا انصافی  ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انجمن اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین نے جمعرات سے تدریسی عمل اور دفتری امور کا مکمل بائیکاٹ کا  فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں