سڑک پر چلتی مسافر وین میں آگ لگ گئی، تین مسافر ہلاک، دو جھلس گئے

16 Oct, 2024 | 11:07 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسلام آباد میں  ایم 1 ٹول پلازہ کےقریب  ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے  سے 3 افراد  جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ  ایم 1 ٹول پلازہ کےقریب ایک مسافر وین میں موجود گیس کا سلنڈ پھٹ گیا جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے  سے اس  وین میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں