ریلوے پولیس نےجعلسازی  پر بینک ملازم  کوگرفتار کرلیا 

16 Oct, 2024 | 11:00 PM

 سعید احمد: ریلوےپولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  جعلسازی اور دھوکہ دہی سے ٹرین میں سفر کرنے والا بینک ملازم پکڑ لیا

ریلوے پولیس نےجعلسازی اور دھوکہ دہی سے ٹرین میں سفر کرنے والا بینک ملازم گرفتارکرلیاہے ۔ملزم قیصر اکانومی پاس کواےسی کلاس میں تبدیل کرکےسفرکرتاتھا۔ ملزم نےجعفر ایکسپریس میں سفر کیا۔پتوکی سٹیشن اترنے پر ڈیوٹی پہ موجود ٹکٹ ایگزامنر کاشف جاوید نے پاس چیک کیا۔جسےجعلساز طریقے سے تبدیل کیا ہوا تھا۔پاس میں ٹرین کلاس اور رقم میں واضح تبدیلی کی گئی۔محکمہ ریلوے کو ہزاروں کا نقصان پہنچایاگیا۔ملزم کوریلوے پولیس کانسٹیبل محمد ندیم نے گرفتار کیا۔ تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مزیدخبریں