کماہاں؛ صابر چوک کی گلیوں میں سیوریج پانی، علاقہ مکین پریشان

16 Oct, 2024 | 10:32 PM

فریحہ بتول : لاہور ( کماہاں) کے علاقے صابر چوک میں سیوریج کے کھڑے پانی کی وجہ سے علاقہ مکین انتہائی پریشان ہیں ۔ 

صابر چوک کی گلیوں میں سیوریج پانی وافر مقدار میں موجود ہے، گلیوں میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ پورے علاقے میں گندے گڑوں کا پانی جگہ جگہ موجود ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین انتہائی پریشان ہیں ۔ 

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سےمسائل کوجلدحل کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔  
 

مزیدخبریں