عالمی اینستھیزیا ڈے ؛ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں آگاہی واک

16 Oct, 2024 | 10:04 PM

 فریحہ بتول : علامہ اقبال میڈیکل کالج میں عالمی اینستھیزیا ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

 آگاہی واک میں جدید طب میں اینستھیزیا کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ واک کالج کیمپس سے شروع ہوئی اور جناح ہسپتال سے ہوتی ہوئی واپس کالج میں اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے دوران آگاہی کے بینرز اور پلے کارڈز پر اینستھیزیا کی حفاظت اور اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات درج تھیں۔

 تقریب کے دوران مقررین نے اینستھیزیا کی تکنیکوں میں ترقی اور اس شعبے میں صحت کے پیشہ ور افراد کی مسلسل تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اینستھیزیا کے بارے میں عام غلط فہمیوں کا بھی ذکر کیا۔
 
 
 

مزیدخبریں