ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل، طاہر مسعود صدر لاہور نامزد

آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل، طاہر مسعود صدر لاہور نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد  : الیکشن کمیشن ممبران آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل کرلی۔

 آل لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ ڈیڑھ سال کے لیے طاہر مسعود کو صدر لاہور نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ناصر جاوید چیئرمین، میاں فیاض کو جنرل سیکرٹری اور مہر شہبازکو سینئر نائب صدر منتخب کیاگیا ہے ۔

طاہر مسعود کا کہناہےلاہور کی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشنز کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پہ اعتماد کیا۔ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تمام رئیلٹرز مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔

ناصر جاوید اور مہر شہباز نے کہا کہ شہر کی بیشتر سوسائٹیز کے عہدیداران ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر ہیں،تمام گروپس کو ساتھ لیکر رئیل سٹیٹ سیکٹر کی بقا کے لیے کام کریں گے۔
سابق صدر فیصل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز میاں عبداللطیف، صدر ڈی ایچ اے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میاں طلعت تقریب میں شریک تھے، جبکہ  شیخ شفقت ،وسیم چوہدری، شفقت بندیشہ، نعیم گورائیہ ،ملک حمیدنے شرکت کی۔ محمد شاکر ، اشرف بھٹی، ناصر اسلم سمیت دیگر پراپرٹی ڈیلرز بھی تقریب میں موجودتھے۔