’بیکنگ نظام میں اسلامی نام کو ہٹایا جائے‘

16 Oct, 2024 | 09:48 PM

 سعید احمد : مذہبی سکالر شیخ الحدیث مولانا محب النبی نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری کی آڑ میں سود کے فروغ کو تقویت دی جا رہی ہے، بیکنگ نظام میں اسلامی نام کو ہٹایا جائے۔ 

مذہبی اسکالر شیخ الحدیث مولانا محب النبی نے دیگر قائدین کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی بینکاری کی آڑ میں سود کے فروغ کو تقویت دی جا رہی ہے۔ مخصوص علماء کرام کی جانب سے اسلامی بینکاری نظام کی مخصوص تشریحات کر ائی گئیں۔ آئی ایم ایف اور مالیاتی ماہرین اسلامی اور روایتی فنانس کو ایک جیسا ہی تصور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری میں حکومت کی جانب سے قرآن و حدیث کی تشریح اور وضاحت پیش کرنے میں انصاف نہیں کیا گیا،بیکنگ نظام میں اسلامی نام کو ہٹایا جائے۔

مزیدخبریں