پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عمیر آصف  کو گرفتار  کرلیا 

16 Oct, 2024 | 09:11 PM

وقاص احمد : سبزہ زار پولیس نے  خفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی ۔دوران کارروائی سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عمیر آصف گرفتار ہوگیا 
ملزم مختلف مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروخت کرتا تھا۔گرفتارملزم عمیر آصف سے1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ سابقہ ریکارڈ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

مزیدخبریں