سٹی 42 : نجی کالج میں ریپ کیس کی افوہ کا معاملہ ، پولیس نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے اور جھوٹی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو گرفتار کر لیا ۔
قبل ازیں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، مریم نواز نے کہا تھا کہ فیصل جٹ ایڈووکیٹ نامی ٹک ٹاک یوزر نے لڑکی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہونے کا دعوٰی کیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جھوٹے ریپ کا پراپیگنڈا کرنے والے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔