ویب ڈیسک : پاک سوزوکی موٹرز نے اپنے دو ماڈلز ”جی ڈی 110 ایس“ اور ”جی ایس 150“ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔
سوزکی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔
کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو 15 اکتوبر کو جاری کردہ ایک خط کے ذریعے مطلع کیا، جس کے مطابق سوزوکی ”جی ڈی 110 ایس“ کی نئی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی ،اسی طرح، سوزوکی ”جی ایس 150“ کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ’قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔‘