ہزاروں  طالبات سرکاری سکولز  چھوڑگئیں 

16 Oct, 2024 | 08:17 PM

جنید ریاض : لاہور میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے طلباکی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکینڈری نےسکول سربراہان سے جواب طلب کرلیا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نو  میں زیر تعلیم بچیوں کی تعداد  میں 1455  کی کمی ہوئی۔  گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ میں 1270بچوں کی کمی ہوئی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نین سکھ شاہدرہ میں  زیر تعلیم بچیوں کی تعداد میں 1109 کی کمی ہوئی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رینجرز کالونی میں 995طالبات کی کمی ہو گئی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تاچ پورہ  اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح گڑھ میں نو، نو سو سے زائد طالبات کم ہو گئیں  جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوترمل اور والٹن میں آٹھ،آٹھ سو طالبات کی کمی سامنے آئی ۔
مانیٹرنگ آفیسرز کیجانب سے رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو پیش کردی گئی۔

مزیدخبریں