وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق امور پر مشاورت

16 Oct, 2024 | 07:20 PM

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کامیاب ایس سی او پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ آئینی ترمیم سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او کے بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ، وزیر داخلہ کی  آج کی اہم بیٹھک میں شرکت کا امکان ہے۔

مزیدخبریں