ہیومین رائٹس کی ایوارڈ تقریب، ارشد شریف، الخدمت کوخراج تحسین 

16 Oct, 2024 | 06:30 PM

 رومیل الیاس: ہیومن رائٹس   نے صحافی ارشد شریف مرحوم ، قانون دان ایس ایم ظفر ،الخدمت فاونڈیشن  کو انسانی حقوق ایوارڈ دیا گیا 

نجی ہوٹل میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب ہوئی ۔انسانی حقوق،ادب،صحافت میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ادبی ،صحافتی ،مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ صدر ہیومن رائٹس سوسائٹی عاصم ظفر،نائب صدر الیگزینڈر جان ملک ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت،سینئر صحافی سہیل وڑائچ،صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد،بیرسٹر فاطمہ شاہین،عمرانہ مشتاق اور شعیب ہاشمی  نے شرکت کی
عوامی شاعر شاکر شجاع آبادی کو انسانی حقوق ادب ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا،صحافی ارشد شریف مرحوم کاانسانی حقوق ایوارڈ ان کی اہلیہ نے وصول کیا،انسانی حقوق ایوارڈ کے بانی قانون دان ایس ایم ظفر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ الخدمت فاونڈیشن کی  خدمات کو بھی سراہاگیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سابق صدر اور موجودہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے ایوارڈ وصول کیا

مزیدخبریں