شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

16 Oct, 2024 | 06:18 PM

ویب ڈیسک : شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی،  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے بائیکر سروس متعارف کرا دی گئی ۔ 

شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا کی جانب سے حال ہی میں ایک اہم سروس متعارف کروائی گئی ہے، اس کے ذریعے شہریوں کو  اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اب شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

 نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی یہ سروس ابھی صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں دستیاب ہے، تاہم نادرا جلد ہی اسے دوسرے شہروں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 طریقہ کار 

شہری نادرا کو 1777 پر کال کریں ، 1 دبا کر اختیارات کا انتخاب کریں، پھر سروس کے نمائندے سے بات کرکے تفصیلات شیئر کرنے کے بعد (جیسے کہ نئے سی این آئی سی کے لیے درخواست دینا یا ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا) آپ ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ کا شناختی کارڈ یا دوسری دستاویز تیار ہو جائے گی، نادرا اسے آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزیدخبریں