عابد چوہدری :ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچالی
صوئے آصل میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بہو کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
خاتون راحیلہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی ۔ اس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈولفن ٹیم نے گرفتارملزم اکبر کو تھانہ چوکی صوئے آصل کے حوالے کر دیا
ڈولفن سکواڈ نےخاتون کی جان بچالی
16 Oct, 2024 | 06:11 PM