ایشیا اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

16 Oct, 2024 | 05:57 PM

حافظ شہباز علی : ایشیا اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا مقابلہ پاکستان کے شاہ زیب خان نے جیت لیا ۔ 

پاکستان کے شاہ زیب خان نے گولڈ میڈل جیت لیا، شاہ زیب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئہے فائنل میں فلپائن کے کالمبا کو شکست دی۔ پاکستان کے شاہ زیب خان نے 54 کلو گرام  ویٹ کیٹیگری کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

قبل ازیں شاہ زیب خان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت تو ما کا کا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان کے حمزہ سعید نے سلور میڈل جیتا، حمزہ سعید  کو فائنل میں قازقستان کے کابلان نے ہرایا۔ 87 پلس ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ۔ 

 پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل خالد محمود، چیئرپرسن اسپیشل اولمپک پاکستان رونق لاکھانی،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید کی جانب سے شاہ زیب خان کو گولڈ اور حمزہ سعید کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں