وزیر اعظم  شہباز شریف لاہور روانہ ، رات کو اہم ملاقات میں شامل ہوں گے  

16 Oct, 2024 | 05:35 PM

سٹی 42: کامیاب ایس سی او کے انعقاد کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک  ہوگئے 

وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے ۔آج رات کو اہم ملاقات میں شامل ہوں گے ،میاں نواز شریف کی لاہور میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول کے عشائیے میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے ،اس اہم ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے فیصلے متوقع  ہیں ۔ کیسے اور کب آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کرنا ہے فیصلہ  آج کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کو ایس سی او کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے 

مزیدخبریں