ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری اب رات کو بھی شاہی قلعہ کی سیر کرسکیں گے

شہری اب رات کو بھی شاہی قلعہ کی سیر کرسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم  اختر:لاہور قلعے کا شاندار ٹور ’’ہسٹری بائی نائٹ‘‘ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے تفریحی ٹورکا اہتمام کیا جائے گا
والڈ سٹیز  کے مطابق شہری رات کے اوقات میں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے محظوظ ہو سکیں گے۔ٹور میں مزید اضافی تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں، ٹور کی تفریحات میں روشنائی دروازہ، مزاراقبال، بادشاہی مسجد، حضور باغ ،عالمگیری دروازہ،بارود خانہ، دیوانِ عام، شیش محل اور شاہی باورچی خانہ بھی شامل ہیں ۔