سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 279 روپے 28 پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے کمی سے 303.55 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.10 روپے سستاہوکر 363.43 روپے پر آگیا، جبکہ یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا ۔