وفاقی کابینہ نے مزید  5 لاکھ  میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

16 Oct, 2024 | 04:55 PM

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے مزید  5 لاکھ  میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔  قیمتیں مقررہ بینچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی، برآمد شوگرملزمالکان کی جانب سے پیداوار 21نومبر سےشروع کرنے سےمشروط ہوگی، برآمد کے لیےچینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے، بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈکوچینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے، صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنےکا کہا گیا ہے، شوگر ملزمالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپےسے نہ بڑھنےکویقینی بنائیں گے، چینی برآمد کےلیےوفاقی اورصوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے ۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک15روزبعد کی بنیادپرچینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا، جون 2024 سےاب تک مجموعی طور پر7 لاکھ50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سےقبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے، وفاقی کابینہ نے25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت نےجون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

مزیدخبریں