’پاکستان میں قیام خوشگواررہا‘ ایس سی او اجلاس کے بعد مہمان وزراءاعظم واپس روانہ

16 Oct, 2024 | 04:50 PM

اویس کیانی : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد  چین ، بیلاروس، کازکستان، ازبکستان اور تاجکستان کے وزراءاعظم اور وفود واپس روانہ ہو گئے ۔ 

ذرائع کے مطابق ایس سی او سمٹ کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں الودعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ 

چینی وزیراعظم کا طیارہ نور خان ائیر بیس سے وطن واپس گیا ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے انہیں رخصت کیا ۔ چینی وزیراعظم نے اسلام آباد میں 3 دن قیام کیا ۔ ا سکے علاوہ  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے۔ 

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم قازقستان اولژاس بیک تینوف اور وزیر اعظم بیلا روس رومن گولووچینکو کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر رخصت کیا۔  قازقستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم کا اظہار تشکر کیا گیا ، کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام انتہائی خوشگواررہا ، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شاندار اور بہت اعلی انداز میں ہوا ۔ 

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے رابطوں اور دوروں کے متمنی ہیں جوخطے کے لئے سود مند ثابت ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں