پنجاب اسمبلی کی مزید 3 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز منتخب ہوگئے 

16 Oct, 2024 | 04:45 PM

راو دلشاد : پنجاب اسمبلی کی مزید 3 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز منتخب ہوگئے ،سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ،قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر  کےنوٹیفیکشنز جاری کردیے گئے ۔

پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا انتخابی عمل مکمل  ہوگیا۔ ملک شہباز علی کھوکھر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منتخب ہوگئے ۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے ملک شہباز علی کھوکھر کو نوٹیفکیشن دیا
ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ تاشفین صفدر قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ کی چیئر پرسن منتخب ہوگئیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محترمہ شازیہ عابد قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کی چیئر پرسن منتخب ہوگئیں ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو نوٹیفکیشن دیئے

مزیدخبریں