ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرفی جاوید کا اپنی سالگرہ پر منفرد انداز, ویڈیو وائرل

عرفی جاوید کا اپنی سالگرہ پر منفرد انداز, ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بولڈ لُکس کی وجہ سے شہرت رکھنے والی معروف بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید نے  اپنی 21ویں سالگرہ کی مناسبت سے لی گئیں تصاویر و ویڈیوز جاری کردیں۔

اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں سے 16 اکتوبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے زندگی کی 21 بہاریں دیکھ لینے کا اعلان کیا۔اداکارہ نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی دلچسپ ویڈیو کے ذریعے مداحوں کیلئے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر جاری کیں جہاں انہیں بلیو تھیم پارٹی میں برتھ ڈے کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اداکارہ عرفی جاوید کو جم اٹائر میں برتھ ڈے گرل کا سلیش لگائے کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں عرفی کے دوست ان کے جنم دن کو اپنی موجودگی سے مزید خاص بنارہے ہیں۔ویڈیو میں عرفی کو کیک کاٹنے کے بعد یکے بعد دیگرے تمام دوستوں کے گلے لگ کر مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 جس کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنے پورے برتھ ڈے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے سارے دن کی ایکٹیوٹی دکھائیں۔ عرفی جاوید کی برتھ ڈے اسپیشل پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح کی جانب سے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں او ٹی ٹی سٹریمنگ سروس ‘امیزون پرائم ویڈیوز‘ کی ویب سیریز ‘فالو کر لو یار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔