لیسکو میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

16 Oct, 2024 | 04:22 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : لیسکو میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کردیئے گئے, نثار سرور کو چیف انجینئر ٹی ایس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عقیل ظفر سلہری کو ریجنل مینجر ایم اینڈ ٹی، رانا وسیم کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل، ندیم ملک کو سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور تعینات کر دیا گیا ۔ امجد حسین ناگرہ کو ایکسیئن کوٹ لکھپت ڈویژن،حماد شاہ کو ایکسیئن ڈیفنس ڈویژن، فیاض احمد کو ایکسیئن ٹاؤن شپ ڈویژن لگادیا گیا۔ ملک شاہد کو ایکسیئن کینٹ ڈویژن، عامر غفار کو ترقی دیکر ڈپٹی مینجر ٹی ایس مقررکردیا گیا۔ محمد اصغر کو ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن جبکہ تیمور عالم کو ایس ڈی او رائیونڈ سب ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
 

مزیدخبریں