ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی‘

’عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی ابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ سیل کی بجلی منقطع کردی گئی ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا، انہوں نے ایکس پر جاری طویل بیان میں کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ایک سنگین چیز یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی حکام نے اہلخانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جب کہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کو حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔ جمائمانے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ، ان کی جماعت کے اراکین اور حمایتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کو قید کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فوراً رہا کیا جائے،  ان کا بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران خان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔