ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما کی آمد ، ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کی آمد ، ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ، پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم نومبر سے نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے چار بجے تک سماعت ہوگی ،پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا ،سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سماعت ہوگی،،نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ ، رجسٹرار وفاقی شرعی ، چیف سیکرٹری ، صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر افسران کو ارسال کردی گئی ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer