شاہد سپرا : پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، حکومت نے ریلیف کی مد میں لیسکو کے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کے واجبات روک لئے۔
پنجاب حکومت کے اعلان کی روشنی میں لیسکو میں صارفین کو دو ماہ کے دوران بارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے لیسکو کو گیارہ ارب روپے ریلیف کی مد میں ادائیگی کر دی ہے ،جبکہ ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کے فنڈز روک لئے ہیں، واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دو ماہ تک صارفین کو چودہ روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا اعلان کیا تھا اور دو سو ایک سے لیکر پانچ سو یونٹس تک صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا،لیسکو نے پنجاب حکومت کی مانیٹرنگ ٹیموں کی موجودگی میں ریلیف کے فنڈز تیار کئے، مانیٹرنگ ٹیموں کی موجودگی میں بارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کے واجبات لینے کی دستاویزات تیار ہوئیں اس کے باوجود فنڈز روک لئے گئے ہیں۔۔