ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 61 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 61 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی تھمنے میں نہیں آرہی ،صیہونی فورسز نے  غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرکے مزید  61فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

 اسرائیلی فورسز  غزہ کے جبالیہ منظم تباہی کے تحت فلسطینیوں کا قتل کر رہی ہیں،غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 شہید ہونے والوں میں ابو تمیہ خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں، جبالیہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ 12 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ محاصرے کے دوران  شہدا کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی اب تک کی  تعداد 42 ہزار 344 تک پہنچ چکی ہے جبکہ  99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔