آئینی ترمیم کامعاملہ:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب

16 Oct, 2024 | 01:30 PM

Ansa Awais

اویس کیانی: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس کل طلب کرلیے گئے،قومی اسمبلی کا اجلاس کل 4بجے اورسینیٹ کا 3بجے طلب کیاگیاہے۔

 صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کئے ہیں،یہ اجلاس مجوزہ آئینی ترمیم کے تناظرمیں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

 دوسری طرف پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں تحریک انصاف نے شرکت سے انکارکردیاہے،آئینی ترمیم کے معاملے پرایک بڑی پیش رفت بھی ہوئی ہے کہ جے یوآئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان مسودے پر اتفاق ہوگیاہے ۔

 آئینی ترمیم کے معاملے پربلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمان آج لاہور میں نوازشریف سے ملیں گے،سربراہ مسلم لیگ ن نے انہیں عشائیہ پر مدعو کیا ہے جس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں