RUDAکا اپنی حدود میں انسداد سموگ نائٹ آپریشن جاری،5کارخانے سیل

16 Oct, 2024 | 01:08 PM

Ansa Awais

سٹی42 : راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اپنی حدود میں انسداد سموگ نائٹ آپریشن جاری، 5کارخانے سیل، 1فیکٹری کو اسکربر کی تنصیب پر کھول دیا گیا۔
 نائٹ آپریشن کی قیادت ڈائریکٹر اعجازمحمود ، کھوکھر،وقاراحمداور نادیہ طاہر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کی ،جبکہ ان کیساتھ شعبہ ماحولیات، تعلقا ت عامہ، لیگل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی شامل تھی۔دوران آپریشن روڈا ٹیم نے اینٹی سموگ قواعد کی خلا ف ورزی پر داتا سٹیل،مغل سٹیل،عبد اللہ سٹیل،عبدا للہ برادرز اورفیضان سٹیل کو سربمہرکردیا ،جبکہ آلودگی پھیلانے والے کارخانوں میں اسکربر کی تنصیب بارے آگاہی مہم کی تقلید کرنیوالے صنعتی یونٹ ایم کے میٹل کواسکربر لگانے پر کھول دیا گیا۔

مزیدخبریں