ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم کی بریت اپیل خارج کردی

 لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم کی بریت اپیل خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم کی بریت اپیل خارج کردی ،عدالت نے مجرم محمد آصف کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ،عدالت عالیہ نے قتل کے 5 سال بعد مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
 جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوہزار انیس میں تاج دین کو قتل کرنے پر تھانہ سٹی کامونکی ضلع گوجرانولہ نے مقدمہ درج کیا ،،پولیس تفتیش ، گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق مجرم قصور وار ہے،سیشن کورٹ نے میرٹ پر مجرم کو سزائے موت سنائی ، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت مجرم کی بریت اپیل خارج کرنے اور ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھے سزائے موت کے قیدی کے وکیل نے مجرم کی بریت کیلئے دلائل دیئے، دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔

Ansa Awais

Content Writer