انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

16 Oct, 2024 | 12:40 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پر جاپہنچا۔یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان  ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 86 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ جہاں100انڈیکس کی 300 پوائنٹس بڑھ کر 86ہزار143 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزیدخبریں