قیصر کھوکھر : انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کا فیصلہ ، چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا ،جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے گی۔ اگلی انسداد پولیو مہم میں ڈیجیٹلائزڈ مائیکرو پلانز پر عملدرآمد کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد مسڈ چلڈرن کی کوریج سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے اورٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیوویکسیئن کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کا فیصلہ
16 Oct, 2024 | 12:14 PM