آٹے اور گھی  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

16 Oct, 2024 | 12:04 PM

زاہد چوہدری:  مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 40 سے 75 روپے تک مہنگی ہو گئی  جبکہ گھی کی قیمت بھی 5 سے 10 روپے فی کلوگرام بڑھ چکی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دوکانداروں نے دودھ، دہی اور گوشت کے الگ الگ نرخ مقرر کر رکھے ہیں۔ دودھ کی قیمت 180 سے 200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت 220 روپے فی کلو ہے جبکہ سرکاری قیمت 180 روپے ہے۔ مٹن کی قیمت بھی 1600 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 2400 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں