پولیس شہدا کی فیملی کی مالی امداد کیلئے 40 کروڑ روپے جاری

16 Oct, 2024 | 11:47 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر :محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس کے شہید اہلکاروں کی فیملیوں کی مالی امداد کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔

 یہ امداد خاص طور پر شہدا کے بچوں کی تعلیم اور گھریلو اخراجات کے لیے فراہم کی گئی ہے، تاکہ ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ محکمہ خزانہ نے لاہور یوتھ فیسٹول کے لیے بھی 20 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ فیسٹول نوجوانوں کی ترقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

مزید برآں سی ایم گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت 297 ملین روپے بھی جاری کیے گئے ہیں.محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے، جس کے ذریعے عوام کو مالی امداد کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں