فاران یامین: سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرگنگا رام ہسپتال کے اطراف میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا، اس دوران انہوں نے قادری چوک، صفانوالہ چوک، وارث روڈ اور مزنگ کا معائنہ کیا۔
عمارہ اطہر نے قرطبہ چوک میں قائم اینٹی انکروچمنٹ کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں سرکل آفیسر اچھرہ نے ٹریفک مسائل اور چوکنگ پوائنٹس پر بریفنگ دی۔ سی ٹی او نے ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ اور ورکشاپ سٹینڈ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔
اُنہوں نے ہسپتال کی دیواروں کے ساتھ لگنے والی تجاوزات اور ریڑھیوں کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی۔ عمارہ اطہر نے ایمرجنسی روڈز کو ہر صورت کلیئر رکھنے کی تاکید کی اور سرکل آفیسر کو ایم ایس اور سکیورٹی آفیسر سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔