حسن علی: صوبائی وزیر چودھری شافع حسین نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی، جس میں فلسطین کی صورتحال، پاکستان میں پیس ٹی وی کی بحالی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کیا۔ چودھری شافع حسین نے پیس ٹی وی کے اسلامی تعلیمات کی ترویج میں کردار کو لائق تحسین قرار دیا اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دینی خدمات کی تعریف کی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کے ہمراہ آئے ہوئے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔