دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر

16 Oct, 2024 | 10:38 AM

اسوہ فاطمہ: لاہور شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 226تک جا پہنچی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موسم بدلنے لگا،صبح کے اوقات میں ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا،

محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرتے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں