معروف سٹیج اداکارہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

16 Oct, 2024 | 10:37 AM

طیب مقبول: تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں سٹیج اداکارہ سوہا علی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سوہا علی مقامی تھیٹر سے ڈرامہ کے بعد رات گئے واپس جارہی تھی جس دوران  راجباہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سوہاعلی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے سوہا زخمی ہوگئی جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ۔
اداکارہ کو  زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جھنگ بازار پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں