گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ کی زمانہ طالبعلمی کی تصویر شیئر کردی

16 Oct, 2024 | 10:22 AM

ویب ڈیسک:پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی کچھ تصاویر شیئر کی جن میں انہوں نے اپنی وائف کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

اپنی مسحور کن آواز سے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے گلوکار عاطف اسلم کے صرف رومانوی گیت ہی نہیں بلکہ انکی محبت کی کہانی بھی مشہور ہے،عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا مقصد سارا بھروانہ کو سالگرہ کی رومانوی انداز میں مبارکباد دینا تھا،پوسٹ میں عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی دلکش تصاویر شامل ہیں جن میں سے ایک تصویر میں انکے ساتھ انکا بیٹا بھی ہے۔

 اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ایک تصویر بھی شامل کی جس میں کم عمر سارا یونیفارم میں ملبوس نظر آئیں،پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ ’میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت‘۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کو کسی شادی کی تقریب میں دیکھا اور پہلی نظر کی محبت ہوگئی جس کے بعد عاطف نے ایک مشترکہ دوست کی مدد حاصل کرلی اور رابطہ ہونے کے بعد پہلی ملاقات کی جس کے 7 سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔

عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013  میں ہوئی، جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

 

مزیدخبریں