معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور  کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

16 Oct, 2024 | 10:16 AM

عرفان ملک:  انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی محمد جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ملزم منصف منیر  کو معمولی تلخ کلامی کے باعث رکشہ ڈرائیور سدھیر کو چھری کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بروقت کارروائی نے اسے گرفتار کر کے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف  مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں