جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت، عدالت نےسلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 2 نومبر تک توسیع کر دی۔
پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کا لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، سلمان اکرم راجہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشٹگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، سلمان اکرم راجہ نے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے،تھانہ شفیق اباد ٫تھانہ اسلام پورہ٫ تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت دائر ہیں۔
پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو ایف ائی ارز میں نامزد کر رکھا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 2 نومبر تک توسیع کر دی۔