'انکل نہ کرو پلیز'، چاہت فتح علی خان کے گانے 'توبہ توبہ' نے کرن اوجلا  کو رُلا دیا

16 Oct, 2024 | 09:58 AM

ویب ڈیسک: مزاحیہ گلوکاری سےسوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے  گانا ’ توبہ توبہ‘ اپنی آواز میں گا کر معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو ہاتھ جوڑنے  اور رونےپر مجبور کردیا۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سےحال ہی میں ' توبہ توبہ' گانا ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا مقبول بالی وڈ گانےتوبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو کہ معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا نےگایا ہے۔ بالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو کہ ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور  ہوا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چاہت فتح علی خان کے نئےگانےکی ویڈیو  شئیر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس  پر  بھارتی گلوکار کرن اجولا بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔کرن اجولا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  لکھا 'انکل نہ کرو پلیز'، اور ساتھ ہی گلوکار نے ہاتھ جوڑنے اور رونے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

کرن اجولا کی جانب  سے کمنٹ کرنے پر پوسٹ مزید وائرل ہوتے ہی  بڑی تعداد میں صارفین نے کرن اجولا کے کمنٹ کو لائیک کیا اور پوسٹ پر تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان بہت پہلے سے اپنے گانوں پر طنز سنتے آرہے ہیں لیکن پھر بھی اپنے اس شوق کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے مرحومہ ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کی خراب کاپی ریلیز کی تھی لیکن اس باوجود ان کی ویڈیو کو کروڑوں افراد نے دیکھا ۔گانا بدوبدی کے ری میک نے انہیں پاکستان سے زیادہ انڈیا میں مشہور کردیا۔ ٹک ٹاک سے لے کر انسٹاگرام تک ہر جگہ یہ گانا نظر آیا۔ بڑے بڑے سیلبریٹیز نے بھی اس گانے کو اپنے انداز میں گنگنایا۔

چاہت فتح علی خان کے بدوبدی گانے کو کروڑوں ویوز ملے لیکن کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر یوٹیوب کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اب چاہت علی خان توبہ توبہ گانے کے ذریعے پھر سے تفریحی میوزک کی مارکیٹ میں انٹری دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں